
این سی او سی کی کورونا ویکسین حکمت عملی کا سرپرائز آ گیا، کورونا ویکسین کے سلسلے میں کو ویکس کی جانب سے حکومت پاکستان کو خط مل گیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو بڑی خوش خبری سنا دی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ کو ویکس کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہو گیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کرونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی، کو ویکس کی جانب سے 6 ملین ویکسینز مارچ تک مل جائیں گی، جب کہ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کے پہلے نصف میں موصول ہوں گی۔
اسد عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کو ویکس کے ساتھ ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8 ماہ پہلے کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بھی ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چینی کمپنی سائنو فارم کی جانب سے 5 لاکھ ویکسین ڈوزز کے علاوہ آسٹرازینیکا کی ویکسین کے تقریباً 70 لاکھ خوراکیں رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں مل جائیں گی، اور عوام کو مفت فراہم کی جائیں گی۔
فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کرونا ویکسینیشن اگلے ہفتے سے شروع ہوگی اور اس کا آغاز فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز سے ہوگا۔
Good news on covid vaccine front. Recieved letter from Covax of indicative supply of up to 17 million doses of AstraZeneca in 1st half 2021. About 6 million will be recieved by March with delivery starting in Feb. We signed with Covax nearly 8 months back to ensure availability
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 30, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rd6xIR
0 comments: