Thursday, January 28, 2021

گاڑی کی ویڈیو وائرل ہونے کے حوالے سے گورنر سندھ کی وضاحت

گاڑی کی ویڈیو وائرل ہونے کے حوالے سے گورنر سندھ کی وضاحت

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنرہاؤس کی گاڑی کے حوالے سے ویڈیو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا فیملی کی گاڑی کی ویڈیو بناکر انتہائی بری حرکت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کی گاڑی کی ویڈیو وائرل ہونے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ آج گورنرہاؤس کی گاڑی کی ایک ویڈیووائرل ہوئی، گورنرہاؤس کی گاڑی کے حوالے سے ویڈیو جھوٹ پرمبنی ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بتایا جا رہا ہے گورنرہاؤس کی گاڑی میں کتےکوگھمایاجارہاہے، اصل میں گاڑی میں میری بیٹی اوراہلیہ موجودتھیں، جس کو پروٹوکول کہا جارہا ہے وہ میری فیملی کی سیکیورٹی تھی۔

گورنرسندھ نے کہا کہ جوصاحب ویڈیوبنارہےتھےاس کی حکومت بےانتہاالزامات کی زدمیں ہے، ویڈیو جاری کرکےانتہائی غیرسنجیدہ حرکت کی گئی، فیملی کی گاڑی کی ویڈیو بناکر انتہائی بری حرکت کی گئی۔

وہ باربارگاڑی کےبرابراپنی گاڑی لاکرویڈیوبنانےکی کوشش کررہےتھے، گاڑی کےآگےپولیس موبائل سیکیورٹی کےتحت تھی۔

خیال رہے گورنر ہاؤس کی گاڑی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ گاڑی میں ایک کتا بیٹھا تھا اور اس کے ساتھ پروٹوکول موجود تھا ، ویڈیو تیمور تالپور کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aaFtmv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times