Tuesday, January 19, 2021

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج

ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم د ے دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست منظور کرلی اور پی ٹی آئی رہنما کے خلاف پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے بزرگ شہری راجہ عبدالرحمان کی درخواست پر تھانہ شالیمار کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

درخواست گزار عبد الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ کنول شوذب نے ایف الیون میں گھر خریدا اور اردگرد متعدد درختوں کی کٹائی کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے کو درخواست دی کہ کنول شوذب کو درختوں کی کٹائی سے روکا جائے، کنول شوذب گارڈ اور ڈرائیور کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اور میری اہلیہ کو زدوکوب کیا۔

عدالت کو دی گئی درخواست میں درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کنول شوزب نے اہلیہ کا موبائل توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NkqjDt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times