Friday, January 8, 2021

لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز منسوخ

لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز منسوخ

دھند نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر کردیا، غیر ملکی ایئرلائن کی لندن سے آنے والی پرواز بھی ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دھند کا راج مسلسل برقرار ہے، دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز…

نجی ایئرلائن کی کوئٹہ سے لاہور آنے والی پرواز 542 منسوخ ہوگئی، غیر ملکی ایئرلائن کی لندن سے آنے والی پرواز 364 میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہے، پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 9760 میں بھی تاخیر ہوئی۔
دبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو اسلام آباد موٹ دیا گیا جبکہ غیرملکی ایئرلائن کی ابوظبی جانے والی پرواز 242 منسوخ ہوگئی جبکہ نجی ایئلائن کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز 543 اور دبئی جانے والی پرواز 416 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3s5CC6t

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times