
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپوزیشن کے براڈشیٹ تحقیقاتی کمیٹی پرتحفظات مسترد کردیئے اور کہا ، اپوزیشن روتی رہے،تحقیقات منطقی انجام تک پہنچے گی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن کے براڈشیٹ تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا اپوزیشن چلارہی کیونکہ ان کے لیڈرز کی چوری عوام کے سامنےآرہی ہے ، اپوزیشن روتی رہے ، تحقیقات منطقی انجام تک پہنچے گی۔
Opposition will scream & shout because scale of their leaders money laundering & theft of nation's resources is becoming public as is the role of abettors complicit in cover ups, faulty agreements & NROs. They can cry hoarse but inquiry will reach conclusion.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) January 23, 2021
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وہ جج نہیں چاہتی، جو ان کی لوٹ مار کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہو لیکن سابقہ حکومتوں میں نقصان کے حقائق عوام کے سامنے آنا ضروری ہیں ، اپوزیشن سےمنظوری لینا مطلب چورسےاسکی مرضی کے جج کا پوچھنا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39aQDbv
0 comments: