Monday, January 18, 2021

پی ٹی آئی کا ایک اور اہم رہنما اپنے عہدے سے مستعفی

حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھیج دیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ نے بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزد کردیا ہے۔

بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزدکرنے کا خط اسپیکر سندھ اسمبلی کو ارسال کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XU4qwA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times