
ماہر نفسیات کی بیٹی کے قتل کے بعد خودکشی کے واقعے کا مقدمہ بیوہ بشریٰ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، ڈاکٹراظہر نے فائرنگ کر کے بیٹی علیزہ حیدر کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی۔
جسٹس حمیدکالونی میں بیٹی کے قتل کے بعد ڈاکٹراظہر کی خودکشی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، چہلیک پولیس نےواقعےکا مقدمہ بیوہ بشریٰ کی مدعیت میں درج کیا، مقدمہ قتل اوراقدام خودکشی کی دفعات کےتحت درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزباپ بیٹی کاپوسٹ مارٹم نشتراسپتال میں کیاجارہاہے، ڈاکٹراظہرحسین کا4ماہ سےنفسیاتی علاج بھی چل رہاتھا۔
یاد رہےگھریلو جھگڑے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کردیا اس کے بعد انہوں نے گولی مار کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا تھا ،مقتولہ ڈاکٹر علیزہ حیدر تین بچوں کی ماں تھی۔
دوسروں کو خود کشی سے روکنے کی ترغیب دینے والا ماہر نفسیات اتنا بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کیوں ہوا؟ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MhxJqu
0 comments: