Sunday, January 31, 2021

وزیر اعظم کی خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد

وزیر اعظم کی خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ کوریج کی سہولت دی گئی ہے۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے اور ہیلتھ انشورنس کے تحت شہری پورے پاکستان کے 400 سے زائد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YwCG1B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times