Thursday, January 7, 2021

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، سانحہ مچھ اور کوئٹہ روانگی پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ پر اہم مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزیر اعظم کی کوئٹہ متوقع روانگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، قومی امور کا جائزہ اور مچھ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شریک ہوئے، وزیراعظم کو سانحہ مچھ سمیت ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو سانحہ مچھ کی اب تک کی تحقیقات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اب تک وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ روانگی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ممکن ہے کہ سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے ان کی روانگی کا وقت خفیہ رکھا جائے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں مسلح افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، قتل ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا جن کے لواحقین نے وزیراعظم کے پہنچنے تک لاشوں کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3pVtLT2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times