Monday, January 18, 2021

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عثمان علی اور وحید لشتئی شامل ہیں جو دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد باردوی سرنگیں بنانے اور تربیت کے ماہر تھے۔

دہشت گرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ اور 3 سپاہی شہید ہوئے تھے جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qsug7i

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times