
پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل پکڑ لیا۔پولیس کے مطابق ملزم طاہر کو اس کے دوست محسن کی نشاندہی پر گرفتار کيا گيا جس نے دورانِ تفتیش ٹيکسی ڈرائيور محمد علی کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں بتایا کہ اس نے لڑکی سے ملنے کے ليے رائيڈ بک کی، دیر ہوئی تو ڈرائیور نے گاڑی سے اترنے کا کہا جس پر ڈرائیور سے جھگڑا ہوا اور اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واضح رہےکہ 6 جنوری کو قتل کیے جانے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کی لاش ساندہ کے علاقے سے ملی تھی۔
بھوگی وال باغبانپورہ کے رہائشی26 سالہ نوجوان محمد علی نے 4 اور 5 جنوری کی درمیانی شب شالیمار کے علاقے سے رائیڈ بک کی تھی جس کے کچھ دیر بعد اہل خانہ سے رابطہ ہوا اور پھر موبائل فون بند ہوگیا، ورثاء نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تو چند گھنٹوں بعد لاش ساندہ کے علاقے سے ملی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LnWql2
0 comments: