
گجرات کے قصائی نے مسلمان کے بعد بھارتی سکھوں کے قتل عام کا منصوبہ بھی بنالیا۔
اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے والے کسانوں کا احتجاج ختم کرانے کے لئے آر ایس ایس کے غنڈے بھیج دیئے۔ مظاہرین اور آر ایس ایس کے غنڈوں میں تلواروں سے لڑائی میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ کسانوں نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کا اعلان کر دیا۔
بھارت میں کسان اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ڈٹ گئے۔ بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ کسانوں کا احتجاج ختم کرانے کے لئے پولیس کے بھیس میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈے سرگرم ہو گئے۔ مودی سرکار نے طاقت کے بل پر احتجاج ختم کرانے کا حکم دے دیا۔
انتظامیہ اور کسان مدمقابل آ گئے۔ دہلی کی سرحدیں پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہو گئیں۔ سنگھو، غازی پور اور باغپت کی سرحدوں پر کشیدگی برقرار کسانوں کو زبردستی ہٹایا جانے لگا۔ پولیس کی بھاری نفری کے درمیان کسانوں نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں قوانین واپس لینے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39v3KEF
0 comments: