Sunday, January 10, 2021

وزیراعظم عمران خان کا معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

زیراعظم عمران خان

زیراعظم عمران خان نے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیٹھ عابد حسین کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، وہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ابتدائی عطیات کنندگان (ڈونرز) میں سے ایک تھے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے سیٹھ عابد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور صبر جمیل کی دعا کی۔

پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد 85 برس کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے، بعد ازاں سیٹھ عابد کو کراچی کے ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MM7ybH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times