Tuesday, January 19, 2021

اپوزیشن کے احتجاج کی یہی صورتحال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ اگر اپوزیشن کے احتجاج کی یہی صورتحال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس اسمبلی پر فضل الرحمان لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منارہا ہے، مولانا فضل الرحمان کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دو پارٹیاں رہ گئی ہیں (ن) لیگ اور فضل الرحمان جب کہ (ن) لیگ والے سمجھدار بزنس مین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے مایوس کیا ہے، ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا ان کے بندےکم آئے ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ مطمئن تھے، وزیراعظم نے واضح کہا ہے یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کے لیے تاریخی مسئلہ پیدا کریں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qFa42l

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times