Tuesday, January 26, 2021

ہائیکورٹ نے کھوکھر پیلس کو گرانے کےڈی سی لاہور کے حکم پر عمل درآمد معطل کر دیا

ہائیکورٹ نے کھوکھر پیلس کو گرانے کےڈی سی لاہور کے حکم پر عمل درآمد معطل کر دیا

ہائی کورٹ نے کھوکھر پیلس کو گرانے کے 18 جنوری کے ڈی سی لاہور کے حکم پر عمل درآمد معطل کر دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے کھوکھر پیلس مسمار کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر کھوکھر پیلس خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے سیٹلمنٹ کے لیے فریقین کو سول عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی۔ عدالت نے سول کورٹ کے حتمی فیصلے تک حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو مداخلت سے روک دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کھوکھر پیلس کس قانون کے تحت مسمار کیا گیا؟ متعلقہ قانون پیش کریں۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ پیلس ایل ڈی اے قوانین کیخلاف ورزی پر مسمار کیا گیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف عزیز بھٹی نے درخواست کی مخالفت کی اور دلائل میں کہا کہ درخواست گزار مجاذ عدالت جانے کے بجائے براہ راست یہاں آ گیا ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کس کے حکم پر کھوکھر پیلس مسمار کیا گیا؟ سرکاری وکیل نے بتایا ڈی سی لاہور نے مسماری کا حکم دیا تھا اور چوبیس جنوری کو کھوکھر پیلس مسمار کر دیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تئیس جنوری کو ڈی سی لاہور نے اے سی کو حکم دیا پھر درخواست گزار کو وقت دیے بغیر اگلے روز پیلس مسمار کر دیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3poD6ms

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times