Monday, January 4, 2021

کورونا کا پھیلاؤ، برطانیہ میں نئی پابندیوں کا اعلان

کورونا کا پھیلاؤ، برطانیہ میں نئی پابندیوں کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس لیے برطانیہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن…

انہوں نے کہا کہ غیر ضروری کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس، بیوٹی سیلون، آوٹ ڈور ورزش، گولف کورٹس اور ٹینس کورٹس بند رہیں گے جبکہ اجتماعی کھیلوں اور سیر و تفریح کے مراکز بھی بند رہیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم نے شادی بیاہ کی تقریبات اور چڑیا گھر بھی بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے وائرس کے خلاف جدوجہد میں آخری مرحلے میں ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3b9WVti

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times