Saturday, January 30, 2021

مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر، ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں

پٹرول

حکومت نے 2 ماہ میں مسلسل پانچویں بار عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی،

اوگرا کی جانب سے 12 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی گئی، قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم کریں گے

اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پٹرول 12 روپے،ڈیزل 10 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر اضافہ تجویز کیا ہے

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی میں کمی سے قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم کریں گے،یکم دسمبر سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 13 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی جاچکی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3r7Yg8R

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times