Friday, January 1, 2021

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں، حدنگاہ20میٹررہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا، ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک12پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے، ایئرپورٹ سے ایک پرواز کی روانگی منسوخ جبکہ5پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی۔

اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ آنے والی6پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف حدنگاہ20میٹر تک رہ گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35j8DhR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times