Tuesday, January 26, 2021

آن لائن امتحانات کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں طلبا کا احتجاج

آن لائن امتحانات کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں طلبا کا احتجاج

آن لائن امتحانات کیلئے پر تشدد احتجاج کرنے والے نجی یونیورسٹی کے طلبا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں94 نامزد جبکہ پانچ سو کو نامعلوم رکھا گیا ہے۔طلباء نے یونیورسٹی کا گیٹ جلا دیا تھا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نےدو درجن سے زاد طلبا کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ دن بھر پولیس کے ساتھ جھڑپوں…

پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچی اور طلباء کو منتشر کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان موقع پر پہنچے اور کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانوں ہاتھ میں لینے والوں سے نمٹا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

طلباء کے احتجاج کے باعث یونیورسٹی سے خیابان جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔

آن لائن امتحانات کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں طلبا نے احتجاج کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں طلبہ نے احتجاج کیا۔

یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ احتجاجی طلبہ کہتے ہیں، امتحان ملتوی ہونے سے چار سالہ ڈگری پانچ سال میں مکمل ہوگی اور قیمتی ایک سال ضائع ہوجائے گا۔

پشاور یونیورسٹی کے طلبا نے وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلاسز آن لائن ہوئی ہیں تو امتحان بھی آن لائن ہونا چاہیئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KSnh8H

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times