Wednesday, January 13, 2021

چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی درآمد کرنے پر غور

چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی درآمد کرنے پر غور

حکومت نے ملک میں چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی درآمد کرنے پر غور شروع کردیا۔

وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق حکومت چینی کی قیمت میں کمی کے لیے اس کی درآمدکا جائزہ لے رہی ہے اور 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ اس سلسلے میں صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ چینی کی درآمد ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کی جائےگی، رواں سال گنے کی پیداوار زیادہ ہے اور چینی کی پیداواربھی گزشتہ سال کی نسبت زائد متوقع ہے لیکن شوگرملز مالکان چینی کی پیداوار زائد کرچکے مگر ریلیز کم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق شوگرملزمالکان ممکنہ طور پرمنافع کے لیے چینی کی ریلیز کم کررہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3sfkc3n

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times