Tuesday, January 12, 2021

لوگوں کا پورا سرمایہ ڈوب سکتا ہے، مارکیٹ ماہرین

لوگوں کا پورا سرمایہ ڈوب سکتا ہے، مارکیٹ ماہرین

ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن اونچی اڑان کے بعد واپس زمین پر آ گئے ہیں۔ کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسو ارب ڈالر کی دانستہ کمی کر دی گئی ہے۔فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو ارب ڈالر…

یہ کمی کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں گزشتہ ماہ سو فی صد اضافے کے بعد کی گئی ہے۔

مارکیٹ ماہرین نے اس غیرمتوقع فیصلے کو سرمایہ کاری کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا پورا سرمایہ ڈوب سکتا ہے۔

دو روز قبل کے اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں آخری 5 دنوں کے دوران10ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تاریخ میں پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قمیت40 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں دس ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک دن میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں تقریبا دس فیصد اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 65 لاکھ 65 ہزار 832 ہوگئی ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو 20 ہزار ڈالر تھی جو26 دسمبر کو 25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

بٹ کوائن کی قیمت میں 16 دسمبر2020 کے بعد20 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سال2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Xx9w1N

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times