Saturday, January 16, 2021

کالج پروفیسر قتل کیس: انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

عدالت

انسداد دہشت گردی عدالت نے کالج کے پروفیسر کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

بہاولپور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے کالج کے پروفیسر کے قاتل خطیب حسین کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

مجرم کو قتل کے لیے اکسانے والے دوسرے ملزم ظفر حسین کو بھی سزا سنائی گئی، مجرم ظفر حسین کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

مرکزی مجرم نے مارچ 2019 میں کالج میں دوران کلاس اپنے پروفیسر کو قتل کیا تھا۔ پروفیسر خالد حمید صادق ایجرٹن کالج کے پروفیسر تھے۔

بہاولپور کے ایس ای کالج کے طالب علم خطیب حسین کو پولیس نے حراست میں لے کر واقعے کی ایف آئی آر درج کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خطیب حسین نے 21 مارچ کی صبح کو چھریوں کے وار کر کے اپنے پروفیسر کو قتل کیا، جس کے بعد اسے موقع سے ہی گرفتار کیا گیا۔

پروفیسر خالد حمید ایس ای کالج کے شعبہ انگریزی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تھے، واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے طالب علم کو پکڑ لیا تھا اور اس کے بیان کی ویڈیو بھی بنائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bNH3gG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times