Sunday, January 3, 2021

پشاور میں پیشہ ور گداگروں کی شامت، خصوصی فورس قائم

پشاور میں پیشہ ور گداگروں کی شامت، خصوصی فورس قائم

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پیشہ ور گداگروں اور نشئی افراد کی شامت آگئی۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے شہر بھر سے پیشہ ور گداگروں اور نشئی افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی فورس قائم کردی۔پشاور میں جگہ جگہ پیشہ ور بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کی بھر مار ہے جس کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔

عوامی شکایات بڑھنے کے سبب انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور محکمہ سوشل ویلفیئر نے پہلی بار اینٹی بیگرز اسکواڈ ٹیم تشکیل دے دی۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود آبادی ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ پشاور میں ہر جگہ نظر آنے والے گداگر اور نشئی افراد کو یہ اسکواڈ کو اٹھائے گا اور ان کو ری ہیبلیٹیشن سینٹرز لائیں گے۔

ہشام انعام اللہ خان نے ان کو مزید کہا کہ ان افراد کو ری ہیبلیٹیٹ کر کے معاشرے کا اہم شہری بنایا جائے گا یہ سکوارڈ اس لئے بنا ہے۔

اسکواڈ اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جائے گی کہ پیشہ ور بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کو کیسے رضا مندی سے بحالی مرکزساتھ لانا ہے۔

فورس بنانے کے بارے میں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ حبیب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پروفیسشنل بیگرز کے لئے مہم شروع کی ہے تاکہ بیگرز کے نفسیاتی علاج کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پیشہ ور گداگروں اور نشئی افراد کے نفسیاتی علاج کے ساتھ انہیں کوئی ہنر بھی سکھایا جائے گا۔ اسکواڈ کے لئے تمام تیاری مکمل کرلی ہے۔

خواتین بھکاریوں سے نمٹنے کے لیے اسکواڈ میں دو خواتین اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شہریوں نے محکمہ سوشل ویلفئر کے اس اقدام کو سراہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JHhUsl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times