Friday, January 1, 2021

پاکستان میں معیاری گاڑیاں بننے کا عمل شروع ہو رہا ہے، حماد اظہر

پاکستان میں معیاری گاڑیاں بننے کا عمل شروع ہو رہا ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معیاری گاڑیاں بننے کا عمل شروع ہو رہا ہے، صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پاکستان میں متعارف ہونے والی گاڑیوں کی تقریب سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے دوران غریب عوام کو ریلیف دیا گیا، کرونا سے مقابلے کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے اقدامات بھی کیے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی مشکل فیصلے کرنے پڑے، وزیر اعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی جو کامیاب ہوئی، صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیاری گاڑیاں بننے کا عمل شروع ہو رہا ہے، جب حکومت سنبھالی تو برآمدات میں کمی اور درآمدت میں اضافہ ہو رہا تھا، ماضی کی حکومتوں نے معیشت اور صنعت کو نقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی مشکل فیصلے کرنے پڑے، وفاقی حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی، دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں ہم نے تیزی سے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں میں پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وبا کے دوران پوری دنیا کی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں، حکومتی اقدامات سے صنعتی پہیہ تیزی سے چلنا شروع ہوا۔ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38ODUdj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times