Tuesday, January 19, 2021

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 65 ہزار 672 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے

6 کروڑ 92 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 52 لاکھ 85 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 11 ہزار 486 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 48 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 754 اور ایک کروڑ 59 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 511 اور 85 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 36 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 623 ہے۔

برطانیہ میں 34 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 91 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 29 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 71 ہزار 342 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں 23 لاکھ 99 ہزار 781 افراد متاثر اور 24 ہزار 328 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 598 سے افراد متاثر ہیں جبکہ 83 ہزار 157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XY73hg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times