
گلستان جوہر بلاک 3 میں 6 ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے کی نقد رقم، پرائز بانڈز اور زیورات لوٹ کر لے گئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں بنگلے میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں شہری زریاب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہری نے بتایا کہ 6 ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے جس میں 30 لاکھ کی نقدی سمیت زیورات اور انعامی بانڈز شامل ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق گاڑی نکالنے کے لیے بنگلے کا دروازہ کھولا تو ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے، پہلے 2 ڈاکو اسلحہ سمیت داخل ہوئے جب کہ دیگر 4 ساتھی بعد میں بنگلے میں آگئے۔
مقدمے کے مطابق ایک ڈاکو نے شلوار قمیض اور 5 نے پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے جب کہ ڈاکوئوں نے شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر سرجیکل ماسک لگایا ہوا تھا۔
متاثرہ شہری نے بتایا کہ ڈاکو گھر میں 20 سے 25 منٹ تک واردات کرتے رہے، ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کا گھر کے باہر ساتھی سے فون پر رابطہ تھا جب کہ گھر میں موجود ڈاکوؤں نے میرا نام پوچھ کر باہر والے ساتھی کو بتایا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3stUo3F
0 comments: