Tuesday, January 26, 2021

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، برسات کے متاثرین کے لیے 4 ارب سے زائد امداد منظور

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، برسات کے متاثرین کے لیے 4 ارب سے زائد امداد منظور

سندھ کابینہ نے برسات کے متاثرین کے لیے 4 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے امداد کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جس میں صوبائی وزرا، مشیر اور چیف سیکریٹری شریک ہوئے۔

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں متاثرین کو رقم موبائل بینکنگ کے ذریعہ دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس میں رقم کی ادائیگی کے لیے 3 اراکین پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی گئی، کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

کمیٹی کو موبائل بینکنگ کے ساتھ گفت و شنید کر کے رقم تقسیم کرنے کا کام سونپے گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ریوینو کو ہدایت جاری کی ہے کہ 15 دن میں سیلاب متاثرین کو رقم ادائیگی شروع ہونی چاہیے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں ضلع تھرپارکر میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے لیے 3.2 ملین روپے رقم کی بھی منظوری دی ہے۔

رقم سے ایک پک اپ، ایک موٹر سائیکل اور فرنیچر خریدا جائے گا، سندھ کابینہ نے وولیشن اربن امپروایبل پراپرٹی کو یکساں بنانے پر غور بھی کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36d9EIp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times