Wednesday, January 20, 2021

فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے حادثے میں3 اہلکار ہلاک

فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے حادثے میں3 اہلکار ہلاک

امریکہ کی ریاست نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے حادثے میں3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا کہ گر کر تباہ ہوا۔

امریکا کی ایمرجنسی سروس911 کے مطابق صبح 6 بجکر30 منٹ پر حادثے کے متعلق متعدد ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں تو ہیلی کاپٹر کو آگ لگ چکی تھی۔ امریکا کا بلیک ہاک یو ایچ60 ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا اور اس کا ملبہ بکھرا ہوا تھا۔ملبہ100 میٹر کے ریڈیس میں پھیلا ہوا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر کتنے لوگ سوار تھے اس کے متعلق فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے معاملہ وفاقی سول ایوایشن اتھارٹی کے سپر کر دیا جائے گا۔

تین فوجیوں کی ہلاکت پر امریکا کی عسکری اور دیگر قیادت نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ مستقبل میں اس قسم کا نقصان برداشت کرنا نہ پڑے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39Njwda

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times