Thursday, January 14, 2021

پاکستان میں کورونا کے2ہزار417 نئےکیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے2ہزار417 نئےکیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید45 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار863 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے2ہزار417نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5لاکھ 14ہزار338 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا4 لاکھ69 ہزار306 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد34ہزار169 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار749، خیبرپختونخوامیں62 ہزار719، سندھ 2 لاکھ 31 ہزار953، پنجاب ایک لاکھ 47 ہزار953، بلوچستان18 ہزار515، آزاد کشمیر 8 ہزار567 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار370 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار755، خیبرپختونخوا ایک ہزار762، اسلام آباد449، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 237 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3stgDXe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times