Saturday, January 30, 2021

خاتون نے اپنے مردہ ماں کا جسم 10 سال تک فریزر میں چھپا کر رکھا، ملزمہ کو گرفتار کر لیا

خاتون نے اپنے مردہ ماں کا جسم 10 سال تک فریزر میں چھپا کر رکھا، ملزمہ کو گرفتار کر لیا

جاپان میں خاتون نے اپنے مردہ ماں کا جسم 10 سال تک فریزر میں چھپا کر رکھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 48 سالہ خاتون یومی یوشینو کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے والدہ کے انتقال کے بعد گھر سے بےدخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر والدہ کی لاش کو 10 سال قبل فریزر میں چھپا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو ٹوکیو کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھی اور اس کی والدہ کا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ جس نے میونسپل ہاؤسنگ کمپلیکس میں فلیٹ لیز پر لے رکھا تھا۔

گرفتار خاتون یوشینو کو رواں ماہ کرائے ادا نہ کرنے کی وجہ سے فلیٹ چھوڑنے کا کہا گیا تھا اور صفائی کے دوران کمرے میں موجود فریزر سے لاش ملی۔

پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے تاہم موت کا وقت اور وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2L36YWH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times