Monday, January 25, 2021

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد دس کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے دس کروڑ افراد کو اپنا نشانہ 435 دنوں میں بنایا ہے۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 22 لاکھ 89 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 39 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 49 ہزار 387 تک پہنچ چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 31 ہزار 392 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 58 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 624 اور ایک کروڑ 67 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 712 اور 88 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 37 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 69 ہزار 918 ہے۔

برطانیہ میں 36 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 98 ہزار 531 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 73 ہزار 494 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 26 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 56 ہزار 208 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 75 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 85 ہزار 881 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 35 ہزار 247 افراد متاثر اور 25 ہزار 210 ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Yl6v4V

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times