Wednesday, December 9, 2020

دھند اور طیاروں کی تکنیکی خرابی کے باعث پروازیں منسوخ

دھند اور طیاروں کی تکنیکی خرابی کے باعث پروازیں منسوخ

صوبہ پنجاب میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دھند اور طیاروں کی تکنیکی خرابی کے باعث 6 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جن میں قومی اور غیرملکی ایئرلائنز بھی شامل ہیں۔

پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز307 منسوخ کی گئی۔ اسی طرح ایئربلیو کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز416 روک دی گئی۔ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز9759چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

قطرائیرویز کی لاہور سے دوحہ پرواز621تیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز413منسوخ ہوئی۔ ایئربلیو کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز417منسوخ کردی گئی۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز306 بھی روک دی گئی۔ خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے صوبہ پنجاب سمیت دیگر بالائی علاقوں میں سردی اپنی شدت دکھا رہی ہے۔ دو روز قبل بھی دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3a1NwUb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times