Thursday, December 10, 2020

ایک اور ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرلئے

ایک اور ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرلئے

 مراکش اور اسرائیل تعلقات استوار کرنے پر رضامند ہوگئے، مراکش اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آج ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے، ہمارے دو قریبی دوست اسرائیل اور سلطنت مراکش ایک دوسرے کے ساتھ مکمل سفارتی…

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت مراکش اسرائیل سے باضابطہ اور مکمل سفارتی تعلقات قائم کرے گا اور تمام اسرائیلی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دے گا.

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عوض صدر ٹرمپ نے مغربی صحارا پر مراکش کے دعوے کو قبول کرلیا ہے۔ اس علاقے میں مراکش اور الجیریا کے حمایت یافتہ پولیساریو محاذ کے مابین دہائیوں سے جھڑپیں جاری تھیں، پولیساریو اس خطے کو ایک آزاد ریاست بنانا چاہتے ہیں تاہم اب امریکا نے اس علاقے پر مراکش کا اختیار تسلیم کرلیا ہے۔

رواں برس اگست کے بعد مراکش چوتھا ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنا کا معاہدہ کیا ہے، اس سے قبل متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان، اسرائیل سے تعلقات کے معاہدے طے کرچکے ہیں



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/378vEVQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times