Wednesday, December 2, 2020

وزیراعلیٰ کی زیرقیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی، فردوس عاشق اعوان

 فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرقیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پنجاب اسمبلی سے 68 بلز منظور کروائے، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ منظور ہونے والے قوانین کرپشن کے خاتمے اور ملکی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہائیوں سے رائج قوانین کی تجدید کے ساتھ ساتھ خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ قانون سازی کا محور ہے۔

انہوں نے کہا کہ لُٹیروں سے لوٹا پیسہ واپس لینے، کرپشن کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بنائے گئے جدید قوانین ملکی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Jw0puL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times