Saturday, December 26, 2020

مودی کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد، دفترِ خارجہ کا بیان جاری

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے جمہوریت کے دعوے کا مقصد کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے، اس لیے بھارتی وزیر اعظم کے جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا جموں و کشمیر میں جمہوریت کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، بی جے پی کی نام نہاد جمہوریت بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے ہے۔

ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 سے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، بھارتی قیادت کے جھوٹے دعوے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے، اور کشمیریوں کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حق رائے دہی دیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ptXOki

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times