Monday, December 21, 2020

سعودی عرب میں بڑے اجتماعات پرپابندی عائد

 سعودی عرب میں بڑے اجتماعات پرپابندی عائد

سعودی عرب نے نئے کورونا ضوابط کے تحت محدود جگہ پر50 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق خلاف ورزی پر اجتماعات کے منتظمین اور شرکا پر بھاری جرمانے ہوں گے۔ مکان، ریسٹ ہاؤس، فارم یا کھلی جگہ پر پچاس سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی رہے گی۔

خلاف ورزی پر مالکان اور ذمے داروں پر15 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اجتماع میں شریک ہر فرد پر پانچ ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

نئی پابندیاں برطانیہ میں رپورٹ ہونے والی کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر لگائی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے سبب 6ہزار122 اموات ہوچکی ہیں اور تین لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز مکہ میں رپورٹ ہوئے جہاں متاثرین کی کل تعداد87 ہزار897 ہے۔ ریاض 74ہزار 499 اور مدینہ میں29ہزار595 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پر ایک ہفتے کے لیے عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ بین الاقوامی پروازوں پر عارضی پابندی کورونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔

نئے پھیلنے والے وائرس سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے وزارت صحت نے خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

سعودی عرب کی بری سرحدیں بھی ایک ہفتے کےلیے بند کردی گئی ہیں اور اس بندش میں مزید ایک ہفتہ توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37C8Hun

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times