Thursday, December 17, 2020

وزیراعظم نے پی آئی اے سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے پی آئی اے سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی ائیرلائن (پی آئی اے) سے متعلق اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، سیکرٹری اور ڈی جی سول ایوی ایشن بھی شرکت کریں گے جس میں وزیر اعظم کو قومی ائیرلائن کی کارکردگی اور غیر ملکی ائیرلائن کو روٹ دینے سے متعلق امورپربریفنگ دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم کو بتایا جائےگا کہ غیر ملکی ائیرلائن کو روٹ دینے سے پی آئی اے کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ ارشد ملک پی آئی اے پر پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nwAeDc

0 comments:

Popular Posts Khyber Times