Thursday, December 3, 2020

گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ

گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ

وزیراعظم عمران خان کے ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے پر گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیا اور معاون خصوصی ملک امین اسلم سے رابطہ کرکے اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا جس کے بعد گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کر دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی کلچر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا گیا۔
درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں ملیں گی۔ وزیراعظم کے حکم پر گلگت فارسٹ انتظامیہ کو ایف سی کی4 پلٹونیں فراہم کر دی گئیں۔ مسلح ایف سی جوان ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کے لیے تعینات کیے گئے۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بھی مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور ذمہ دار افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔ اس ضمن میں محکمانہ کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹمبر مافیا کے خلاف قائم کی گئی ٹیموں کو24گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت کردی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mJjTdK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times