Tuesday, December 8, 2020

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے سیاہ فام ریٹائرڈ جنرل کو وزیر دفاع نامزد کر دیا

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے سیاہ فام ریٹائرڈ جنرل کو وزیر دفاع نامزد کر دیا

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے سیاہ فام ریٹائرڈ جنرل کو وزیر دفاع نامزد کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جنرل آسٹن موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خاص اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل آسٹن نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بےمثال قیادت اور کمان کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ توثیق ہونے کی صورت میں لائیڈ آسٹن پہلے افریقی نژاد وزیر دفاع ہوں گے۔ جنرل آسٹن عراق، افغانستان، یمن اور شام میں امریکی فوج کی جنگی کمانڈ کر چکے ہیں۔ جنرل لائیڈ آسٹن 2016 میں امریکی فوج سے ریٹائرڈ ہوئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36W0np8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times