
شہر کا موسم پھر بدلنا شروع ہوگیا، علی الصبح کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں صبح سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے علی الصبح کراچی کا درجہ حرارت کم سے کم 16…
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرات 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 30 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم خشک رہنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند دن میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، اس وقت مطلع جزوی ابرآلود، رات اور صبح کے وقت موسم سرد رہے گا۔
شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37TZn3W
0 comments: