Monday, December 7, 2020

رواں سال پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا

رواں سال پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا

پنجاب میں رواں سال بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 10 سال سے کم عمر بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور رواں سال ایک ہزار 329 بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

پنجاب میں 895 بدفعلی اور 420 زیادتی کے کیسز سامنے آئے جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والے 6 بچے اور 5 بچیوں کو قتل کر دیا گیا۔ لاہورمیں 220 بچے اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں 120 بچوں کے ساتھ بدفعالی اور ایک کو قتل کیا گیا جبکہ لاہور میں 96 بچیوں کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کر دیا

لاہور کے 153 کیسز میں ملزمان کو چالان اور تفتیش جاری ہوئی لیکن ایک کیس میں پیشرفت نہیں ہوئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 62 کیسز میں چالان جبکہ 176 زیر تفتیش اور 92 مقدمات منسوخ کیے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39Pbh1B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times