
ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی دو روزہ بارش کے بعد اجلی اجلی دھوپ نکلتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،
دوروز تک دن رات جاری رہنے والی بارش کے بعد دھوپ نکلی تو شہریوں نے خوب دھوپ سینکی اور مزا اٹھایا،سردی بھی بڑھنے لگی ہے دوسری جانب سے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، مری گلیات اور چلاس سمیت دیگر پہاڑی سلسلوں پر ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے،حالیہ بارش اور برفباری کےبعد بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد ہو گیا ہے،مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی تک گر چکا ہے
ایک طرف جہاں ملک کے مختلف حصوں میں سردی بڑھے جا رہی ہے وہیں پنجاب سمیت ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں کہیں کہیں دھند نے بھی ڈیرے جما رکھے ہیں موٹروےایم تھری کےدھندوالےمقامات پر حدنگاہ ایک سو پچاس سے چار سو میٹرتک.
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JQeMKU
0 comments: