Tuesday, December 22, 2020

باکسرعامر خان کا ایک بار پھر سے رنگ میں اترنے کا فیصلہ

پاکستانی باکسر عامر خان کا ایک بار پھر سے رنگ میں اترنے کا فیصلہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے ایک بار پھر رنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا۔سابق یونیفائڈ لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چمیپئن عامر خان مارچ، اپریل میں فائٹ کریں گے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کا حریف امریکہ یا یورپ ہو گا۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کی پروموشن کے ساتھ اپنی ٹریننگ پر بھی فوکس کر رہا ہوں اور مارچ یا اپریل میں فائٹ کرنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا حریف کون ہو گا یہ ابھی طے نہیں ہوا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے۔

گزشتہ روز باکسر عامر خان نے وزیر اعطم عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور سماجی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WRX0tD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times