
وزیراعظم عمران خان آج گلگت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ دورے میں ان کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین بھی ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے گلگت پہنچنے پرگورنراورنو منتخب وزیراعلیٰ ان کا استقبال کریں گے۔
اس ضمن میں ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نو منتخب کابینہ اراکین سے خطاب کریں گے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج گورنرہاوَس جی بی میں دو بلند ترین نیشنل پارک کاافتتاح بھی کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VoErfR
0 comments: