
پنجاب میں علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف دھند کا راج ہے، رن وے پر حد نگاہ 1500 میٹر تک محدود ہوگئی جس کے باعث لاہور آنے جانے والی 6پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
نجف سے آنے اور جانے والی پروازیں آئی ایف 341 اور آئی ایف 342 جبکہ دبئی جانے اور آنے والی پروازیں پی اے 410 اورپی اے 411 منسوخ ہوئیں۔ کراچی سے آنے اور جانے والی پروازیں پی کے306اور پی کے307 بھی دھند کے باعث منسوخ کی گئیں۔
ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائی 243 ساڑھے 3گھنٹے تاخیر جبکہ استنبول سےآنے والی پرواز ٹی کے 714 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 520 پانچ گھنٹے تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچی۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ بورے والا شہر اور گردونواح میں دھند کے باعث حد نگاہ50 سے100 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ خان پور شہر اور مضافات میں حدنگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
احمدپورشرقیہ میں دھند کے باعث حدنگاہ 50 میٹر تک محدود ہوگئی۔ فورٹ عباس اور گردو نواح میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ فورٹ عباس سے ملحقہ چولستان میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ovJdEu
0 comments: