Friday, December 4, 2020

ماسک نہ پہنے پر پشاور میں50 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا

ماسک نہ پہنے پر پشاور میں50 سے افراد کو گرفتار کرلیا

بی آر ٹی بسوں اور دیگر بس اڈوں پر ماسک نہ پہننے والے 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ہشت نگری اور دیگر اسٹیشنز کا معائنہ کیا اس دوران بیشتر افراد ماسک کے بغیر نظر آئے جس پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے صدر کے علاقے میں بی آر ٹی اسٹیشنوں کا معائنہ کیا جب کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتا ب احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد ہاشمی نے جی ٹی روڈ پر بی آر ٹی اسٹیشنوں کا معائنہ کیا اور گرفتاریاں کیں۔ اس طرح مختلف بسوں کے اڈوں پر سیفٹی ماسک نہ پہننے والے مجموعی طور پر 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا-

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرنے کہا ہے کہ عوام بی آر ٹی اسٹیشنوں اور بسوں میں سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، ٹرانسپورٹ اڈوں، بازاروں اور دکانوں میں سیفٹی ماسک کا استعمال کیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mKCiXK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times