
کورونا وبا دوسری لہر کے موقع پر مشروب ساز کمپنی نے پنجاب حکومت کو 37 وینٹی لیٹرز کا عطیہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے مشروب ساز کمپنی کے پاکستان و افغانستان ریجن کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں کمپنی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 37 وینٹی لیٹرز کا عطیہ دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مشروب ساز کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں کرونا مریضوں کےلیے وینٹی لیٹرز کا عطیہ قابل تحسین ہے، وینٹی لیٹرز اسپتالوں میں کرونا مریضوں کے علاج کیلئےاستعمال ہوں گے، یہ وقت کرونا متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونےکا ہے، دکھی انسانیت کی مدد کرکے ہی مٹی کا قرض اتار سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar سے کوکا کولا کمپنی کے پاکستان و افغانستان ریجن کے نائب صدر و جنرل مینجر فہد اشرف کی ملاقات:
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) December 12, 2020
▪︎فہد اشرف نے کوکا کو لاکمپنی کی جانب سے وزیراعلیٰ کو 37 وینٹی لیٹرز کا عطیہ دیا
▪︎وزیراعلیٰ نے کوکا کولا کمپنی اور فہد اشرف کا شکریہ ادا کیا pic.twitter.com/0bFoXqyhtn
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر بحیثیت ایک قوم کرونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کرنا چاہیے، کرونا ایس او پیز عوام کی زندگیوں کی حفاظت کےلیےہیں، حکومت وبا کےعلاج معالجے کے لیےممکنہ وسائل فراہم کررہی ہے۔
اس موقع پر مشروب ساز کمپنی کے نائب صدر و جنرل مینجر فہد اشرف کا کہنا تھا کہ کرونا وبا سے معیشت اور شعبہ صحت پر دباؤ بڑھا ہے، وبا کے باعث پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات میں حکومت سےتعاون جاری رکھیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gEHRoo
0 comments: