
ضلعی انتظامیہ پشاور نے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کر لیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بشیر آباد کے محلہ عزیز خان، ریلوے کالونی اور فالکن کالونی میں لاک ڈاوَن کیا جائے گا۔
متعلقہ علاقوں میں لاک ڈاؤن شام 6 بجے نافذ کیا جائے گا اور ان علاقوں میں صرف ضروری اشیا اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی ہو گی۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں کو کورونا کے کیسز زیادہ آنے پر سیل کیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mvrCv7
0 comments: