Saturday, December 12, 2020

پاکستان میں کورونا کے 3ہزار 369 نئےکیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3ہزار 369 نئےکیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 72افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8ہزار 796 تک پہنچ چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 3ہزار 369نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4لاکھ 38ہزار425ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3لاکھ81 ہزار208 مریض صحتیاب ہوچکے اور 46ہزار629 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 455، اسلام آباد میں 358، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار 300، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 404، سندھ میں ایک لاکھ 92 ہزار 735، پنجاب ایک لاکھ 26 ہزار 526، بلوچستان 17 ہزار696، آزاد کشمیر 7 ہزار 620 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 775 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37aVSam

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times