Friday, November 13, 2020

آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں، سپریم کورٹ

 آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں، سپریم کورٹ

سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی جانب سے نیب ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ نیب اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ریفرنس فائل کر چکا ہے، ریفرنس منتقلی کی درخواستیں پہلے بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کے تحت دوبارہ نظرثانی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UruWvy

0 comments:

Popular Posts Khyber Times